Mar ۰۸, ۲۰۲۶ ۱۹:۵۶ Asia/Tehran
  • ایران کو یقینا فتح ہوگی، امریکا کے 2 فوجی اڈوں میں 113  ہلاک ہوئے ہیں  روس کے فوجی ماہر کا انٹرویو

   روس کے ایک فوجی ماہر نے امریکا اور صیہونی حکومت کی مسلط کردہ جنگ میں ایران کی فتح کو یقینی قرار دیا ہے

سحرنیوز/دنیا: روس کے فوجی ماہر ولادیمیر یوسی یف نے ارنا کے نامہ نگار کےساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ ترکیہ کے معتبر ذرائع کے مطابق اس جنگ کے ابتدائی دنوں میں ہی، متحدہ عرب امارات اور کویت میں امریکا کے دو فوجی اڈوں پر ایران کے میزائل اور ڈرون حملے میں، 113 فوجی  ہلاک اور 200 زخمی ہوئے ہیں۔
روسی  فوجی ماہر نے کہا کہ اس وقت ایرانی قوم کو امریکا، اسرائیل اور ان کے اتحادیوں کی ایک بڑی جارحیت کا سامنا ہے، لیکن مجھے یقین ہے کہ ایرانی  قوم فاتح ہوگی، فتح یقینا ملت ایران کے لئے ہے۔ 
روس کے فوجی اور علاقا‏ئی سیکورٹی کے ماہر ولادیمیر یوسی یف نے ایرانیوں کو مخاطب کرکے کہا کہ " آپ اس  وقت علاقے کے مستقبل کے سیکورٹی نظام کی  بنیاد رکھ رہے ہیں، کیونکہ ان دشمنوں کے ساتھ زندگی  نہیں گزاری جاسکتی جنہوں نےآپ سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پراپنے اڈے بنا رکھے ہیں۔ آپ کے لئے ان اڈوں کو ختم کرنا ضروری ہے۔   
    یوسی یف نے کہا کہ ترک کہتے ہیں کہ جنگ کے آغاز میں صرف متحدہ عرب امارات اور کویت میں امریکا کے فوجی اڈوں پر حملے میں 113 فوجی ہلاک اور 200 زخمی ہوئے ہیں۔
 انھوں نے کہا کہ امریکی فوج کےحقیقی  جانی نقصانات یقینا اس سے بہت زیادہ ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ آپ ایرانیوں نے امریکا کے جنگی بحری جہاز پر جو حملہ کیا ہے، ابھی تک اس کی تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی ہیں، اس میں بھی بہت زیادہ جانی  نقصان ہوا ہوگا۔

 

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس