پاکستان کے لئے ایران کی جانب سے بجلی کی سپلائی میں اضافہ
Jan ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۳:۲۴ Asia/Tehran
ایران کی جانب سے پاکستان کے لئے بجلی کی برآمدات میں اضافہ کیا جائے گا۔
ایران، پاکستان میں بجلی کی کمی کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لئے اس کے لئے بجلی کی برآمدات میں اضافہ کررہا ہے۔
اس سے قبل گزشتہ سال حکومت پاکستان نے ایران سے بجلی کی درآمدات میں اضافہ کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا تھا اور اس سلسلے میں ایران سے درخواست بھی کی تھی۔
پاکستان اس وقت ایران سے روزانہ چوہتّر میگاواٹ بجلی درآمد کرتا ہے اور اسے بڑھا کر وہ روزانہ ایک سو چار میگاواٹ تک لے جانا چاہتا ہے جبکہ دونوں ممالک کا منصوبہ ہے کہ ایران سے پاکستان کے لئے بجلی کی برآمدات کو بتدریج بڑھاتے ہوئے ایک ہزار میگاواٹ تک لے جایا جائے۔
ایران نے کہا ہے کہ وہ اضافی بجلی دیگر ہمسایہ ممالک کو بھی فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔
ٹیگس