ایران اور افغانستان کے درمیان ریلوے لائن کا معاہدہ
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i291396-ایران_اور_افغانستان_کے_درمیان_ریلوے_لائن_کا_معاہدہ
ایران اور افغانستان کو ریلوے کے ذریعے ملانے کے معاہدے پر تہران میں دونوں ملکوں کے ریلوے حکام نے دستخط کر دیے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۱ Asia/Tehran
  • ایران اور افغانستان کے درمیان ریلوے لائن کا معاہدہ

ایران اور افغانستان کو ریلوے کے ذریعے ملانے کے معاہدے پر تہران میں دونوں ملکوں کے ریلوے حکام نے دستخط کر دیے ہیں۔

اس معاہدے کے تحت ایران اور افغانستان اگست دو ہزار سترہ میں ریلوے کے ذریعے ایک دوسرے سے متصل ہو جائیں گے۔

ایران ریلوے کے مینیجنگ ڈائریکٹر سعید محمد زادے نے معاہدے پر دستخط کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ایران کے شہر خواف اور افغانستان کے شہر ہرات کے درمیان ساٹھ کلومیٹر سے زیادہ طویل ریلوے لائن بچھانے کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ افغانستان کی حکومت بھی ایرانی کنٹریکٹرز کے تعاون سے ہرات خواف ریلوے لائن کے چوتھے فیز کا کام تیزی کے ساتھ مکمل کر لے گی۔انہوں نے کہا کہ ایران افغانستان ریلوے لائن کی تکمیل سے علاقے کے تمام ملکوں کو اقتصادی اور تجارتی لحاظ سے فائدہ پہنچے گا۔

افغانستان ریلوے کے سربراہ محمد یما شمس نے اس موقع پر کہا کہ افغانستان اور ایران کے درمیان پائے جانے والے تاریخی اور تہذیبی رشتوں کے تناظر میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ سے خطے کے استحکام اور سلامتی میں اضافہ ہو گا۔