عراق کے لئے ایران کی گیس برآمدات میں اضافہ
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i313603-عراق_کے_لئے_ایران_کی_گیس_برآمدات_میں_اضافہ
ایران نے عراق کے لئے گیس کی برآمدات میں 5 کروڑ میٹر کیوبک کا اضافہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۰, ۲۰۱۸ ۰۷:۴۱ Asia/Tehran
  • عراق کے لئے ایران کی گیس برآمدات میں اضافہ

ایران نے عراق کے لئے گیس کی برآمدات میں 5 کروڑ میٹر کیوبک کا اضافہ کیا ہے۔

ایرانی گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر حسن منتظر تربتی نے آج ہفتہ کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چھٹے گیس پائپ لائن کے افتتاح کے ساتھ عراقی شہروں بغداد اور بصرہ کو گیس کی برآمدات کے حجم میں روزانہ 5 کروڑ میٹر کیوبک کا اضافہ ہوجائے گا.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک کے مغربی اور شمال مغربی گیس پائپ لائنز بنانے کا مقصد گیس کی پائیدار فراہمی کے علاوہ اس کی برآمدات میں سہولیات فراہم کرنا ہے.