May ۱۹, ۲۰۱۸ ۰۶:۵۲ Asia/Tehran
  • ایران و شام کے مابین اقتصادی تعاون کے فروغ پر تاکید

شام کے صدر بشار الاسد نے تہران اور دمشق کے درمیان اقتصادی تعاون کی سطح کو مزید بڑھانے پر تاکید کی ہے۔

شام کے صدر نے ایرانی وزیر برائے شہری ترقی عباس آخوندی کے ساتھ  ہونے والی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام، ایران سمیت تمام ان ممالک کے ساتھ جو کہ شامی خود مختاری اور اقتدار کا احترام کرتے ہیں اقتصادی اور معاشی روابط کو بڑھانے کے لئے آمادہ ہے.

اس موقع پرعباس آخوندی نے کہا کہ تہران، دمشق میں قیام امن سمیت تمام شعبوں میں ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہے اور ایران شام کی تعمیر نو میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے آمادہ ہے.

ایرانی وزیر برائے شہری ترقی کے دورہ شام کے موقع پر شامی وزیر خزانہ اور غیرملکی تجارت سمر الخلیل کے درمیان ایک معاہدے پر بھی دستخط ہوئے جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے ایک نئے باب کا آغاز ہو گا.

ٹیگس