ایرانی زعفران کی برآمدات میں اضافہ
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i356178-ایرانی_زعفران_کی_برآمدات_میں_اضافہ
ایران نے پانچ مہینوں کے اندر 78 ملین ڈالر کا زعفران برآمد کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۰, ۲۰۱۹ ۰۷:۱۵ Asia/Tehran
  • ایرانی زعفران کی برآمدات میں اضافہ

ایران نے پانچ مہینوں کے اندر 78 ملین ڈالر کا زعفران برآمد کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت جہاد زراعت کے رکن حسین زینلی صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ مہینوں کے دوران 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی مالیت کے سات ہزار چار سو کلوگرام زعفران مختلف ممالک کو برآمد کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال کے پہلے پانچ مہینوں کے دوران 74 ٹن (78 ملین ڈالر) زعفران ایران سے 40 ممالک خاص طور پر اسپین، ویتنام، قطر اور متحدہ عرب امارات کو برآمد کئے گئے۔

زینلی نے کہا کہ امریکی ظالمانہ پابندیوں کے باوجود ایران نے گزشتہ سال میں 351 ملین ڈالر مالیت کے280 ٹن زعفران بیرون ملک برآمد کیا جبکہ آٹھ سال پہلے ایرانی زعفران کی برآمدات کی شرح 122 ٹن تھی۔