Nov ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۹:۲۵ Asia/Tehran
  • ایران ٹربو کمپریسر کی تیاری میں خود کفیل ہوگیا

ایرانی ماہرین نے تیل کی صنعتوں میں استعمال ہونے والا ٹربو کمپریسر تیار کرلیا ہے۔

یہ بات ایران کے وزیر پیٹرولیم بیژن نامدار زنگنے نے پیر کے روز تہران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ان کا کہنا تھا کہ اب تک پچیس میگاواٹ کے دو سو ٹربائن اور کمپریسر ملکی ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار بھی کیے جاچکے ہیں۔ ایران کے وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ یہ ٹربائن اور کمپریسر تیل کی صنعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے لیکن سیمینس کمپنی نے امریکی پابندیوں کو بہانہ بنا کر اس کی فراہمی روک دی تھی۔ 
قبل ازیں ایران کی آئل انجینیئرنگ اینڈ کنسٹرکشن کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا تھا کہ اپ اسٹریم پیٹرولیم انڈسٹری کی ضرورت کے تمام تر آلات اندرون ملک تیار کیے جارہے ہیں۔ 
قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے نومبر دوہزار اٹھارہ سے ایران کی پیٹرولیم انڈسٹری کے خلاف پابندیاں دوبارہ عائد کردی ہیں۔