Feb ۲۶, ۲۰۲۶ ۱۷:۱۸ Asia/Tehran
  •  ہندوستانی وزیر اعظم کا دورہ اسرائيل، حزب اختلاف کی سخت تنقید

ہندوستان میں حزب اختلاف کے لیڈر نے وزیر اعظم مودی کے دورہ اسرائیل پر ‎سخت تنقید کی ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی ابلاغیاتی ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندرمودی کے دورہ اسرائیل پر بہت بڑا سوال اٹھادیا ہے۔

 راہل گاندھی نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر اپنی پورسٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی کو مخاطب کرکے سوال کیا ہے کہ"ایک بار تو آپ ایپسٹین کے کہنے پر رقص کرہی چکے ہیں، گانا گاہی چکے ہیں، اس بار وہاں کس کے کہنے پر گئے ہیں۔

 انھوں نے اپنی اس پوسٹ میں مسٹر مودی کو مخاطب کرکے سوال کیا ہے کہ اس بار آپ وہاں، یعنی اسرائیل کس کے کہنے پر ملک کے مفادات کے خلاف سودا کرکے آئيں گے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس