Nov ۲۹, ۲۰۱۹ ۱۴:۲۳ Asia/Tehran
  • ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ پر زور

ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے گورنر اور پاکستانی بلوچستان کے اقتصادی وفد نے باہمی تجارت اور تعاون میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 ہمارے نمائندے کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے اقتصادی وفدنے زاہدان میں ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کےگورنر احمد علی موہبتی سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر گورنر احمد علی موہبتی کا کہنا تھا کہ ایران و پاکستان کے درمیان پائے جانے والے دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتے نیز مشترکہ اقتصادی مفادات دونوں ملکوں کے سرحدی صوبوں کے درمیان اقتصادی تعلقات کے فروغ کی بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بندرگاہ گوادر اور ایران ک بندرگا چابہار ایک دوسرے کی گنجائشوں کو مکمل کرنے والی بندرگاہیں اور ان منصوبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری کے ذریعے باہمی اقتصادی تعاون کو سود مند بنایا جاسکتا ہے۔ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے گورنر نے واضح کیا کہ بیرونی طاقتیں نہیں چاہتیں کہ ایران اور پاکستان جیسے بردار ہمسایہ اور اسلامی ممالک ترقی کریں لہذا وہ اپنے گھناونے اقدامات کے ذریعے اختلافات اور بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہی ہیں۔پاکستان کے اقتصادی وفد کے سربراہ رضا بلوچ نے اس موقع پر کہا کہ  دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ کی بے پناہ گنجائش موجود ہے جس بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔