سیاسی رہنما پر حملے کی ناکام کوشش کے بعد بنگلادیش نے ہندوستان کے سفیر کو وزارتِ خارجہ میں طلب کرلیا
بنگلادیش نے اس ملک کی ایک سیاسی شخصیت کے قتل کی ناکام کوشش کے بعد بنگلادیس میں ہندوستان کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کر لیا
سحرنیوز/ہندوستان: ارنا کی رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کی وزارت خارجہ نے اس ملک میں ہندوستانی سفیر کو طلب کر کے بنگلادیش میں شیخ حسینہ اور ان کے حامیوں کی ملک مخالف سرگرمیوں سے آگاہ کیا
بنگلادیش کی وزارت خارجہ نے ہندوستانی سفیر سے عوامی لیگ پارٹی کے رہنماؤں اور سابق حکمرانوں کی ہندوستان میں موجودگی پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ یہ افراد تشدد کو ھوا دے کر اور بنگلادیش میں دہشتگردانہ اقدامات انجام دے کر انتخابات کے عمل میں خلل ڈالنا چاہتے ہیں
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
بنگلادیش کی وزارت خارجہ نے نئی دہلی کے سفیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بنگلادیشی سیاسی رہنما شریف عثمان ہادی پر ناکام قاتلانہ حملے کے ملزموں کو فرار کرنے سے روکنے میں تعاون کریں اور ملزموں کے ہندوستان میں داخل ہونے کی صورت میں انھیں گرفتار کر کے بنگلادیش لوٹانے کی ضمانت دیں۔
واضح رہے کہ عوامی لیگ کے ایک حامی نے جمعے کو گذشتہ برس ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کے ایک لیڈر شریف عثمانی ہادی پر حملہ کر کے انھیں زخمی کردیا تھا ۔