Dec ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۹:۳۰ Asia/Tehran
  • ایران اور بنگلہ دیش کا باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ایران اور بنگلادیش نے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے اور اس کی اہمیت پر تاکید کی

سحرنیوز/ایران  ایرانی وزارت خارجہ میں قانونی اور بین الاقوامی امور کے نائب وزیر کاظم غریب آبادی نے ریاض میں اقوام متحدہ کے تہذیبوں کے اتحاد کے اجلاس کے پروگراموں کے تسلسل میں آج پیر کو بنگلہ دیش کے قائم مقام وزیر خارجہ توحید حسین سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تعاون کی تازہ ترین صورتحال بشمول بین الاقوامی فورمز پر تبادلہ خیال کیا اور جائزہ لیا گیا۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور تاریخی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے فریقین نے تعاون اور مشاورت کی اہمیت اور مضبوطی پر زور دیا۔

اقوام متحدہ کاتہذیبوں کے درمیان اتحاد کا گیارہواں عالمی اجلاس، جس میں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی، ریاض میں انسانیت کے لیے دو دہائیوں کے مکالمے، کثیر قطبی دنیا میں باہمی احترام اور افہام و تفہیم کے نئے دور کو آگے بڑھانے کے نعرے کے تحت منعقد کیا گیا - سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والا یہ اجلاس ریاض میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں ایرانی وزارت خارجہ کے قانونی اور بین الاقوامی امور کے نائب وزیر کاظم غریب آبادی کی سربراہی میں ایک وفد نے شرکت کی ۔

 

ٹیگس