جادوگر یا ڈاکٹر؟
https://urdu.sahartv.ir/news/entertainment-i371540-جادوگر_یا_ڈاکٹر
سوشل میڈیا پر ہندوستان کے ایک دانت کے ڈاکٹر کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جو بہت ہی جادوئی طریقے سے مریضوں کے دانت نکال رہا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۶, ۲۰۲۰ ۰۱:۳۶ Asia/Tehran

سوشل میڈیا پر ہندوستان کے ایک دانت کے ڈاکٹر کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جو بہت ہی جادوئی طریقے سے مریضوں کے دانت نکال رہا ہے۔

دانت نکالنے کے اس طریقے سے ڈاکٹرز بھی حیران ہیں کیونکہ انہیں دانت کا کسی بھی طرح کا معالجہ کرنے سے پہلے اس جگہ کو سن کرنا پڑتا ہے لیکن یہ ڈاکٹر مریض کی گردن کو دو سے تین بار ادھر سے ادھر گھماتا ہے اور پھر پلاس سے دانت پکڑ کر باہر نکال لیتا ہے، نہ درد ہوتا ہے اور نہ ہی مریض کو کوئی پریشانی۔

اب آپ اس کو ڈاکٹر کہیں گے یا جادوگر؟