Feb ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۱:۳۴ Asia/Tehran

امریکا کے دار الحکومت کے ایک چڑیا گھر میں موجود پانڈا کی خوشی کا اس وقت ٹھکانہ نہ رہا جب برفباری ہوئی۔

برفباری کا پورا مزہ پانڈا نے لیا اور جم کر اٹھکیلیاں کیں۔ 

پانڈے کی کھال سیاہ اور سفید، ٹانگیں چھوٹی، بڑا اورگول چہرہ، کان چھوٹے اور آنکھیں سیاہ رنگ کی ہوتی ہیں۔ اس کی ٹانگیں، دُم اور کندھے سیاہ رنگ کے جب کہ باقی جسم کا رنگ سفید ہوتا ہے۔ اس کے پچھلے پنجے پیچھے کی جانب مڑے ہوئے ہوتے ہیںجس کے باعث یہ عجیب طریقے سے چلتا ہے۔ ریچھ کی طرح پانڈا اپنی پچھلی ٹانگوں پر کھڑا ہو سکتا ہے اور پانی میں تیربھی سکتاہے۔ یہ پانی سے دور رہتا ہے اور چڑھائی پرآسانی سے چڑھ جاتا ہے۔ پانڈاکی نظر دن کے وقت کم زور ہوتی ہے مگررات کے وقت اس کی نظر خاصی تیز ہوجاتی ہے۔ اس کی سونگھنے کی حِس بہت تیز ہے جس سے یہ خوراک اور اپنے ساتھیوں کو تلاش کرتا ہے۔

ایک جوان پانڈے کا قد 6 فٹ اور وزن 1000 کیلوگرام تک ہوتا ہے۔اس کی کھال چار انچ موٹی اور بڑی ملائم ہوتی ہے۔ یہ کھال اسے شدید سردی سے محفوظ رکھتی ہے۔ اس کی کھال پر پانی اور نمی کا اثر بالکل نہیں ہوتا۔اس کے دانت ریچھ کی طرح تیز ہوتے ہیں جن سے یہ آسانی سے گوشت کھا سکتا ہے،مگر99 فی صد پانڈا بانس کے پتے، کونپلیں اورسبزتنے کھاتے ہیں۔

پانڈاکبھی کبھارچھوٹے جانورچوہے وغیرہ بھی کھالیتے ہیں۔اس کے اگلے پنجوں میں6 انگلیاں اور ایک چھوٹا سا انگوٹھا ہوتا ہےجس کی مدد سے یہ انسانوں کی طرح بانس کے درختوں کی شاخیں پکڑتا اور چھیلتا ہے۔ مادہ پانڈا بہارکے موسم میں ایک یا دوبچے دیتی ہے۔ پیدائش کے وقت یہ بچے ایک بڑے چوہے جتنے ہوتے ہیں۔ ماں بچوں کو تقریباَ ایک سال تک دودھ پلاتی ہے اور ڈیڑھ سال تک اپنے پاس رکھتی ہے۔ اس کے بعد یہ خود سے رہنے لگتے ہیں۔ جنگل میں پانڈا 20 سال تک اور چڑیا گھرمیں 30 سال تک زندہ رہتا ہے۔ چین میں پانڈا کو وہی مقام حاصل ہے جوکیوی پرندے کو نیوزی لینڈ میں حاصل ہے۔ چین کی اکثر کمپنیوں کے لوگو پر پانڈا کی تصویر ہے۔ کئی شہروں میں پانڈا کے مجسمے اور اشتہار نظرآتے ہیں۔ چینی بچے اور بڑے اس جانورکے ساتھ تصویربنانا پسند کرتے ہیں۔ چین کے ہر چڑیا گھرمیں یہ جانور پایا جاتا ہے۔

ٹیگس