ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، ایران کے ایٹمی پروگرام کو سفارتی طریقے سے حل کرنے پر زور
روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاؤروس نے اپنے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی سےملاقات میں ایک بار پھر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کی مذمت کی اور تہران کا ایٹمی معاملہ سیاسی و سفارتی طریقوں سے حل کرنے پر زور دیا۔
سحرنیوز/ایران: روسی وزارت خارجہ نے بریکس کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ایرانی و روسی وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بارے میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ روس ایک بار پھر ایران پر اسرائیلی حملوں اور آئی اے ای اے کی نگرانی میں کام کرنے والی ایرانی ایٹمی تنصیبات پر امریکہ کی بمباری کی مذمت پر تاکید کی۔
روسی وزارت خارجہ کے بیان میں ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق پیدا ہونے والے بحران کو سیاسی و سفارتی طریقے سے حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا روسی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ماسکو صدر پوتین کے مجوزہ راہ حل سمیت کسی بھی قابل قبول راہ حل پیدا کرنے میں مدد کے لئے تیار ہے روسی حکام اس سے پہلے بھی بارہا ایران پر صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت اور اس سلسلے میں ثالثی کا کردار ادا کرنے پر آمادگی کا اعلان کر چکے ہیں۔