Aug ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۰:۴۵ Asia/Tehran

پرتگال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنا یوٹیوب چینل یو آر کرسٹیانو لانچ کرنے کے ایک دن بعد ہی گولڈن بٹن حاصل کر لیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے دو عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے اور یوٹیوب کی جانب سے گولڈن بٹن ملنے پر اپنے مداحوں کی محبت اور حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اُنہوں نے اب تک اپنے یوٹیوب چینل پر اٹھارہ ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں اور پندرہ ملین سے زائد سبسکرائبرز حاصل کر لیے ہیں۔
اُنہوں نے یوٹیوب پر سب سے کم وقت میں دس لاکھ سبسکرائبرز اور ایک دن کے اندر دس ملین سبسکرائبرز حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
اُنہوں نے یوٹیوب پر اپنی فیملی کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اُنہیں اور ان کے بچوں کو یوٹیوب کی جانب سے ملا ’گولڈن پلے بٹن‘ حاصل کرنے کے بعد پُرجوش دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹیگس