Jul ۰۷, ۲۰۲۵ ۱۷:۱۷ Asia/Tehran
  • صیونی مراکز پر یمنی مسلح افواج کے میزائل حملے

یمن پر غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے بعد یمن کی مسلح نے بھی جواب میں مقبوضہ فلسطین پر دو میزائل فائر کئے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: غاصب صیہونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے جواب میں مقبوضہ فلسطین پر دو میزائل فائر کئے ہیں۔ ان میزائلوں کو اس نے فضا میں ہی تباہ کرنے کی کوشش بھی کی۔ صیہونی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کئے جانے کے نتائج کا ابھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ یمن کی مسلح افواج کے ان جوابی حملوں کے بعد مقبوضہ فلسطین میں خطرے کے سائرن بجنے لگے۔ صیہونی سیکورٹی ادارے نے ابھی تک ان میزائلوں کے ہدف اور تباہی کے نتائج کا اعلان نہیں کیا ہے۔
صیہونی ذرائع ابلاغ نے بھی اعلان کیا ہے کہ یمن پر اسرائیلی حملے کے دوران اس ملک پر چھپن بم گرائے گئے۔ ساتھ ہی یمنی فوجی ذرائع نے المیادین سے گفتگو میں تاکید کی ہے کہ یمنی فضائی دفاعی سسٹم نے الحدیدہ پر اسرائیل کے حملے کا بھرپور مقابلہ کیا اور اس کے اس حملے کو تقریبا مکمل طور پر ناکام بنا دیا۔ان فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن کے دفائی سسٹم نے اسرائیل کے حملے کے آغاز میں ہی یمن سے صیہونی جنگی طیاروں کو فرار ہونے پر مجبور کر دیا اور صیہونی حکومت کے یہ بمبار طیارے، بمباری کئے بغیر یمن کی فضا سے فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔
یمن کے ایک فوجی ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی جنگی طیارے یمن کی دفاعی کاروائی کا مقابلہ نہ کرسکے اور الحدیدہ کی فضا سے باہر نکلنے پر مجبور ہو گئے اور یہ طیارے پھر یمن کے دیگر صوبوں کی فضا میں بھی داخل ہونے کی جرآت نہ کر سکے اور واپس لوٹنے پر مجبور ہو گئے۔ یمن میں المیادین کے نامہ نگار نے رپورٹ دی ہے کہ بحیرہ احمر میں غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں اور یمن کے ایر ڈیفینس سسٹم کے درمیان آدھے گھنٹے سے زائد وقت تک معرکہ جاری رہا ۔ صیہونی جنگی طیاروں نے الحدیدہ بندرگاہ، راس عیسی، الصلیب اور راس کثیب کے مرکزی بجلی گھر کو ہدف بنایا تھا۔ یمن کے فوجی ذرائع نے کہا ہے کہ یمن کے دفا‏عی سسٹم نے صیہونی جنگی طیاروں کے خلاف فضا میں داخل ہوتے ہی کاروائی شروع کر دی اور ڈٹ کر مقابلہ کیا اور دشمن کو جارحیت کے مقصد کو ناکام بنا دیا۔ 

ٹیگس