غزہ میں صیہونی بربریت جاری، 24 گھنٹوں میں 80 شہید اور 400 سے زائد زخمی
غزہ پر صیوہنی حکومت کے وحشیانہ حملوں اور فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ چھے سو چالیسیوں دن بھی پوری شدت سے جاری رہا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ہسپتالی ذرائع نے غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رہنے کی خبر دیتے ہوئے جنوبی شہر غزہ کے تل الھوی علاقے پر صیہونی حکومت کے حملے کی جانب اشارہ کیا جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور متعدد زخمی ہوگئے صیہونی حکومت نے مرکزي شہر غزہ میں ایک پناہ گزيں کیمپ پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں نو افراد شہید ہوگئے۔ زخمیوں ميں ایک بچی بھی ہے۔ اس حملے میں پندرہ فلسطینی زخمی ہوئے ہيں۔
دریں اثنا الجزیرہ ٹی وی کے رپورٹر نے شمالی و مرکزی خان یونس پر صیہونی حکومت کی شدید گولہ باری کی خبر دی ہے۔ فلسطینی ذرائع نے بھی البریج کیمپ میں واقع ایک مکان پر بمباری کے نتیجے میں تین فلسطینیوں کے شہید ہونے کی خبر دی ہے یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس سے قبل غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ گذشتہ گھنٹوں کے دوران اسّی شہیدوں کے جنازے اور تین سو چار زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔