Jul ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۰:۴۳ Asia/Tehran
  • گھوڑا دولہا کو لے کر فرار

شادی کے موقع پر لایا گیا گھوڑا دولہے کو لے کر فرار ہو گیا۔

اطلاعات کے مطابق ہندوستان کی ریاست راجھستان میں اپنی نوعیت کا یہ منفرد واقعہ پیش آیا جس میں ایک گھوڑا دولہا کو اُس وقت لے کر فرار ہو گیا جب دولہا گھوڑے پر بیٹھ کر دلہن کے گھر بارات لے جارہے دولہا کے گھوڑے کے سامنے کسی شرارتی بچے نے ایک پٹاخہ چھوڑ دیا جس سے وہ بِدک گیا اور دولہے کو لے کر ہی فرار ہوگیا۔

اس انوکھے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا کہ گھوڑے پر سوار دولہا ڈر اور خوف کے ساتھ گھوڑے کی سواری کرتا رہا، کہیں کہیں گھوڑے سے اترنے کی ناکام کوشش بھی کی لیکن ناکام رہا۔ شادی کی تقریب میں آئے مہمانوں نے بھی بھاگتے گھوڑے کے پیچھے دوڑ لگائی اور آخرکار چار کلومیٹر دور جا کر گھوڑا قابو میں آیا۔

ٹیگس