ایرانی فلم دشت خاموش کی کامیابی
ایرانی فلم "دشت خاموش" پولینڈ میں جاری نیوہوریزون انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پہنچ گئی۔
ہمارے ثقافتی امور کے نامہ نگار کے مطابق ہدایت کار احمد بہرامی کی فلم دشت خاموش اس سے پہلے بھی کئی بین الاقوامی فلمی میلوں میں حصہ لے چکی ہے اس بار یہ فلم پولینڈ کے نیوہوریزون انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے مین ایونٹ میں داخل ہوگئی ہے۔
یہ فلم فیسٹیول بارہ اگست سے پولینڈ کے شہر ورسلاؤ میں شروع ہوگا اور بائیس اگست تک جاری رہے گا اور مختلف ملکوں کی بارہ فلمیں اس میں حصہ لیں گی۔ ایرانی فلم "دشت خاموش" پانچ اگست سے شروع ہونے والے ملبورن فلم فیسٹیول میں بھی شریک ہے اور اسے خصوصی ایونٹ کے دوران اسکرین پر دکھایا جائے گا۔ فلم دشت خاموش اب تک عالمی فلمی میلوں میں حصہ لے چکی ہے اور اسے وینس کے فلمی میلے کا خصوصی ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔ یہ فلم ہانگ کانگ کے فلمی میلے کی جانب سے بہترین فلم اور بہترین اداکار کا ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہے۔