Mar ۲۰, ۲۰۲۶ ۲۰:۳۵ Asia/Tehran
  • فايل فوٹو
    فايل فوٹو

اقوام متحدہ کے نمائندہ دفتر نے ایرانی عوام کے ساتھ یک جہتی کا اعلان کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ نیا ایرانی سال بہت دشوار حالات میں آرہا ہے اور یہ وقت انتہائی تشویشناک ہے

سحرنیوز/دنیا:  اقوام متحدہ کے نمائندہ دفتر نے  ںئےایرانی  سال کی آمد پر ایرانی عوام کے ساتھ یک جہتی کا اعلان کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  یہ سال انتہائی دشوار اور تشویشناک حالات میں آرہا ہے اور اقوام متحدہ، اس فوجی کشیدگی کی  مذمت کرتا ہے جو عام شہریوں کے رنج و الم کا سبب بنی ہے اوراس میں غیر فوجی  بنیادی ڈھانچے منجملہ، طبی مراکز، اسکول،لوگوں کے گھر اور قومی ورثے  کے اہم تاریخی مقامات تباہ ہوگئے۔ 
 بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کو انسانی جانوں کے زیاں پر صدمہ ہے اور اس  جنگ میں جان سے ہاتھ دھوبیٹھنے والوں کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتا ہے۔ 
  اقوام متحدہ کے نمائندہ دفتر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ  ہم سیکریٹری جنرل کی ہدایت پر غیر فوجیوں کی حفاظت، جنگ کی  فوری بندش اور بین الاقوامی قوانین کی پابندی کی ضرورت پر زور دیتے ہیں اور ہمارا مطالبہ ہے کہ عام شہریوں اور غیرفوجی بنیادی ڈھانچوں کی ہر حال میں حفاظت ہونی چاہئے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس