Mar ۲۰, ۲۰۲۶ ۱۴:۰۱ Asia/Tehran
  • وعدہ صادق 4 کی 67 ویں لہر، دشمنون کے ٹھکانوں پر ڈرون  طیاروں اور میزائلوں کی بارش

سپاہ  پاسداران انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ نے آپریشن وعدہ صادق 4 کی 67 ویں لہر میں دشمنوں کے ٹھکانوں پر تباہ کن ڈرون طیاروں اور بیلسٹک میزائلوں کی بارش کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/ایران:  سپاہ پاسداران  کے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کے جمعۃ الوداع کی صبح حضرت امام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور کے انتظار کی گھڑیوں میں، " یا صاحب الزمان ادرکنی " کے مقدس  کوڈ ورڈ کے ساتھ وعدہ صادق 4  کی 67 ویں لہر کا آغازہوا۔ 
 اس رپورٹ کے مطابق  وعدہ  صادق 4 کی اس لہر میں، سپاہ کے ترجمان بریگیڈیئر شہید علی محمد نائینی اور ان کے شہید بھائی کے خون کے انتقام میں، علاقے میں امریکی فوجیوں کے اڈوں اور مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجی مراکز پر آگ اور بارود کے دروازے کھول دیئۓ گئے اور ان پر تباہ کن ڈرون طیاروں اور بھاری بیلسٹک میزائلوں کی بارش کردی گئی۔  
سپاہ پاسداران کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق وعدہ  صادق 4 کی اس لہر میں،امریکا کے" علی السالم" فوجی اڈے، ایرواسپیس کمانڈ ہیڈکواٹر، طیاروں کی تعمیر کے مرکز، ہیلی کاپٹر لاجسٹک  سینٹر،امریکا کی کمان میں اتحادی افواج کے آپریشنل ینٹر اور میزائل ڈیفنس کی پرائمری وارننگ کے رڈار اسٹیشنوں نیز امریکی فوجیوں کے جمع ہونے کے الوفا مرکز کو درمیانی اور دور مار میزائلوں سے پوری دقت کے ساتھ  نشانہ بنایا گیا۔    
  سپاہ پاسداران نے بتایا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کی اس لہر میں اسی طرح مرکزی، جنوبی اور شمالی  مقبوضہ فلسطین میں سیٹ لائٹ کے زمینی مراکز اور رڈار نیز ایئر ڈیفنس سسٹموں پر بھی حملے کئے گئے۔ 

 سپاہ پاسداران انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ نے اپنے اس اعلامیہ  کے آخر میں کہا ہے کہ ظالم صدام  کا عبرتناک  انجام ٹرمپ اور نتن یاہو کے انتظار میں ہے۔ خدا نے ہم پر شکست کے  راستے بند کردیئے ہیں اور کامیابی  نزدیک  ہے۔

 

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس