Aug ۰۲, ۲۰۲۲ ۲۲:۱۷ Asia/Tehran
  • ایشیا کب، انڈیا اور پاکستان کی ٹیموں کا کب ہے مقابلہ؟

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2022 میں روایتی حریف ہندوستان اور پاکستان کی ٹیموں کا بڑا مقابلہ 28 اگست کو دبئی میں ہوگا۔

سحر نیوز/ کھیل: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ کرکٹ معطل ہے، یہ ٹیمیں صرف عالمی سطح پر ہونے والے ٹورنامنٹس میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلتی ہیں۔

ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں سری لنکا کا مقابلہ افغانستان سے 27 اگست کو ہوگا، جس کے ایک دن بعد ٹورنامنٹ کے بڑے میچ میں دو حریف ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔

9  ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ سری لنکا میں معاشی اور سیاسی بحران کے سبب متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا تھا تاہم اس کی میزبانی سری لنکا کے پاس برقرار رہے گی۔

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ ہندوستان کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری بھی ہیں، انہوں نے ٹوئٹ میں بتایا کہ دبئی میں فائنل سمیت 10میچ کھیلے جائیں گے، ایشیا کپ کا فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے 3 میچ شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔

ٹیگس