-
یمن آل سعود کی زد پر! ویڈیو
Mar ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۶یمن مارچ دوہزار پندرہ سے آل سعود اور اسکے اتحادیوں کی وحشیانہ جارحیت کا شکار ہے۔ اسکے نتیجے میں جہاں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی اور لاکھوں بے گھر ہوئے ہیں، وہیں لاکھوں یمنی بچے بھی بڑے سخت، دشوار اور ناگفتہ بہ حالات سے روبرو ہو گئے ہیں اور مجموعی طور پر یمن اس وقت ایک انسانی المیہ سے گزر رہا ہے۔
-
امریکہ اور برطانیہ میں خریداروں کی لمبی قطاریں ۔ ویڈیو
Mar ۱۷, ۲۰۲۰ ۰۵:۵۶اس وقت دنیا بالخصوص یورپ اور امریکہ کے عوام کورونا وائرس کو لے کر خوف و ہراس اور تشویش کا شکار ہیں۔ یہی خوف و ہراس سبب بنا ہے کہ وہ اپنی ضروریات زندگی کو فراہم کرنے کے لئے سپر مارکیٹوں کا رخ کریں۔ ان دنوں امریکہ اور یورپ میں بھی بڑی سپر مارکیٹوں کے سامنے لمبی لمبی قطاریں نظر آ رہی ہیں جہاں لوگ کورونا وائرس کے تمام تر خطرات کے باوجود سامان خریدنے کے لئے گھنٹوں لائن میں لگے رہنے پر مجبور ہیں۔
-
روضۂ رضوی کے دروازے بند کر دئے گئے ۔ ویڈیو
Mar ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۴کورونا وبا کو جلد از جلد قابو میں کرنے کی غرض سے مشہد مقدس میں امام رضا علیہ السلام کے ذمہ داران نے اسے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
-
داعش کے خلاف فرنٹ لائن پر شہید قاسم کی نادر ویڈیو
Mar ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۶:۵۹حال ہی میں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں شہید قاسم کو داعش کے خلاف جنگ کے دوران فرنٹ لائن پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو میں شہید کی آواز بھی دنائی دے رہی جس میں آپ کہہ رہے ہیں کہ مجھے موت سے ڈرانے کی کوشش مت کرنا، خدا کی قسم میں خود اپنے خون کا پیاسا ہوں۔ اگر معشوق کو میرے خون کی ضرورت ہو تو میں رقص کرتے ہوئے اپنی جان اُس پر نچھاور کر دوں گا (اشعارکا ترجمہ)
-
آجکل اٹلی میں کچھ یوں لگتی ہے لائن ۔ ویڈیو
Mar ۱۶, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۱لوگوں میں اگر شعور اور احساس ذمہ داری بقدر کافی پایا جاتا ہو تو سماج میں اسکے مثبت اور میٹھے نتائج دیکھنے کو ملتے ہیں۔ اٹلی کے عوام کورونا کے بعد کچھ اس انداز میں صف میں کھڑے ہوتے ہیں تاکہ وہ خود بھی اس مہلک وبا سے محفوظ رہیں اور دوسروں کے لئے کوئی خطرہ پیدا نہ کریں۔
-
مظاہرین کے ساتھ فرانسیسی پولیس کی بربریت ۔ ویڈیو
Mar ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۹:۱۱حکومت کے خلاف مظاہرہ کرنے والے یلو جیکٹ تحریک کے مظاہرین پر فرانسیسی پولیس کے تشدد نے اس ملک میں انسانی حقوق کی قلئی کھول کر رکھ دی ہے۔
-
عراق، امریکی دہشتگردی میں شہید ہونے والوں کی تشییع جنازہ
Mar ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۸:۵۸گزشتہ روز امریکی دہشتگردوں نے عراق کے چار صوبوں میں مسلح افواج اور عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے مراکز پر ہوائی حملے کئے جن میں کم از کم تین عراقی شہید اور سات زخمی ہو گئے۔ عراقی تنظیموں نے اس امریکی دہشتگردی پر رد عمل دکھاتے ہوئے کہا کہ اب عراق میں امریکی دہشتگردوں کا برا وقت آن پہونچا ہے۔ امریکی حملے میں شہید ہونے والوں کی نجف اشرف میں تشییع کی گئی۔
-
تیز بارش کے بعد قاہرہ میں سیلاب ۔ ویڈیو
Mar ۱۴, ۲۰۲۰ ۰۹:۳۸مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں موسلا دھار بارش کے بعد سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔ ذرائع کے مطابق اس سیلاب کے نتیجے میں کم از کم سات افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
-
ہندوستان، پولیس کی بربریت ۔ ویڈیو
Mar ۱۴, ۲۰۲۰ ۰۵:۴۷ان دنوں ہندوستان میں حکومتی فیصلوں کے خلاف کئی مہینوں سے جاری مظاہروں کے دوران جہاں عوام نے اپنے بیدار ضمیر اور ثبات قدم کا مظاہرہ کیا ہے وہیں ہندوستان کے سیکورٹی اہلکاروں نے بھی اپنا چھپا ہوا چہرہ عیاں کر دیا ۔ عوامی آواز کو کچلنے کے لئے تشدد اور بربریت سے لبریز جو رویہ ہندوستان کی پولیس نے اپنایا وہ واقعی شرمناک تھا۔ جس طرح بے گناہ، نہتے اور مظلوم عوام پولیس کے ہاتھوں پیٹے گئے ہیں،اس طرح ایک حیوان کو بھی نہیں مارا جا سکتا۔
-
بچ پانا مشکل ہے کورونا کا! ۔ ویڈیو
Mar ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۶ایران میں ملکی سطح پر لاکھوں ڈاکر، نرسیں، فوجی جوان، اور علما سمیت مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے رضاکار افراد سرگرم عمل ہیں تاکہ جلد از جلد ملک سے کورونا کا خاتمہ کر سکیں۔