-
ہارٹ اٹیک ہوتے ہوتے بچا امریکی صدر کو! + ویڈیو
Jan ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۵:۲۱امریکی صدر ٹرمپ نے عراق میں عین الاسد فوجی چھاؤنی پر ایران کے کامیاب میزائلی حملے کے اٹھارہ گھنٹے کے بعد ایک پریس کانفرنس کی اور جم کر ہرزہ سرائی کی۔
-
ممبئی کے عوام نے شہید سلیمانی کو پیش کی خراج تحسین، ایران کے جوابی حملے کی قدردانی، ویڈیو + تصاویر
Jan ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۵:۰۷ہندوستان کے شہر ممبئی کے باندرا علاقے میں امریکا کے دہشت گرد فوجیوں کے ہاتھوں قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے وفادار ساتھیوں کی شہادت کے خلاف سیکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا۔
-
حادثے کا شکار ہونے والے یوکرینی طیارے کی افسوسناک ویڈیو + تصاویر
Jan ۰۹, ۲۰۲۰ ۰۶:۴۳تہران کے امام خمینی (رہ) ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والا یوکرائن کا مسافر طیارہ بوئینگ 737 تکنیکی خرابی کے باعث بدھ کی صبح گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 176 افراد جاں بحق ہوگئے۔ یوکرائن کے وزیراعظم نے طیارے میں 176 افراد سوار ہونے کی تصدیق کی جس میں 167 مسافر اور عملے کے 9 اہلکار شامل تھے۔ جاں بحق ہونے والے مسافروں میں ایران، کینیڈا، سویڈن، یوکرائن، برطانیہ اور افغانستان کے مسافر شامل تھے۔ بوئنگ 737 مسافرطیارہ تہران سے یوکرائن کے دارالحکومت کیف جا رہا تھا۔
-
خطرناک آتشی گردباد۔ ویڈیو
Jan ۰۹, ۲۰۲۰ ۰۶:۱۴کئی ہفتوں سے آسٹریلیا میں لگی بھیانک اب تک اس ملک کو خاصا نقصان پہونچا چکی ہے اور رپورٹ کے مطابق ساڑھے پانچ میلئن ایکڑ سے زائد رقبے پر پھیلا جنگل خاکستر کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے جبکہ قریب پچیس افراد بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔ اس درمیان جنگل میں رہنے والے دسیوں ہزار جانور بھی لقمۂ آتش بن چکے ہیں۔ ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں تیز ہواؤں اور بھیانک آگ نے مل کر ایک تباہ کن آتشی کردباد (ٹارنیڈو) کی شکل اختیار کر لی ہے۔
-
سر پھرے امریکا کے لئے ایرانِ اسلامی کا ٹریلر ۔ ویڈیوز
Jan ۰۹, ۲۰۲۰ ۰۵:۰۷اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران فورس کے جوانوں نے اپنے محبوب کمانڈر کے انتقامی سلسلے کا آغاز کر دیا۔ابتدا ہی میں سپاہ پاسداران کے جوانوں نے ساری دنیا کو اپنے ہتھیاروں سے مرعوب کرنے والے امریکہ کے ایک بڑے فوجی اڈے عین الاسد پر اپنے بیلسٹک میزائلوں کی بارش کر دی اور اس طرح ڈینگے مارنے والے امریکی صدر کی ناک اچھی طرح رگڑ دی گئی۔ہمارے رہنماؤں نے صحیح فرمایا ہے کہ اَلإسلام یَعلُوا وَ لا یُعلَیٰ علیہ؛ یعنی اسلام کو ہمیشہ بالادستی حاصل ہے اور اُس پر کوئی فوقیت اور بالادستی حاصل نہیں کر سکتا۔
-
امریکی چھاونی پر ایران کی جوابی کاروائی کا تازہ ویڈیو، امریکی فوجی کے کیمرے سے+ ویڈیو
Jan ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۵:۰۲سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے رات ایک بج کر بیس منٹ پر امریکا کے دہشت گردانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیا۔
-
انتقام کا ہوا آغاز؛ امریکی چھاؤنی نابود کر دی گئی!
Jan ۰۷, ۲۰۲۰ ۲۳:۴۶سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے شہدائے استقامت کے خون کے انتقامی کاروائی کے سلسلہ کا پہلا جوابی حملہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب ڈیڑھ بجے عراق میں موجود امریکی بیس 'عین الاسد' پر کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق میں امریکی چھاونی عین الاسد پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے دس سے زائد میزائل داغے ہیں۔
-
2019 میں شہید جنرل سلیمانی کا پاکستانی قوم اور حکومت کو اہم پیغام / ویڈیو
Jan ۰۷, ۲۰۲۰ ۲۰:۱۷پاکستانی قوم ایک باوقار مسلمان قوم ہے۔ پاکستانی قوم اور کچھ اہم شخصیات کے لئے میں یہ پیغام دینا چاہوں گا۔
-
اشکبار آنکھوں نے ایران سے رخصت گیا شہید ابو مہدی کو۔ ویڈیو
Jan ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۰عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر شہید ابو مہدی المہندس کے جنازے کو عراق منتقل کرنے سے قبل ایران کے جنوبی شہر آبادان لے جایا گیا جہاں نہایت عظیم الشان انداز میں انکی تشییع جنازہ عمل میں لائی گئی اور دسیوں ہزار آبادانی باشندوں نے انکو عراق کی جانب رخصت کرتے ہوئے الوداع کہا۔
-
عراق و ایران میں شہدائے استقامت کی تشییع تصاویر کی زبانی ۔ ویڈیو
Jan ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۰:۱۲عراق اور ایران کے عوام نے مل کر استقامتی محاذ کے حالیہ شہیدوں کی تشییع جنازہ کے موقع پر اتحاد، ہمدلی، استقامت اور عقیدت کے ایسے تاریخی مناظر پیش کئے ہیں جنہیں جلدی بھلایا نہیں جا سکتا۔