ہندوستان، جنوب مشرقی ایشیا کے اراضی تنازعے میں مداخلت کی تردید
Sep ۱۹, ۲۰۱۵ ۱۴:۴۷ Asia/Tehran
حکومت ہندوستان نے کہا ہے کہ وہ جنوب مشرقی ایشیا کے ملکوں کی یونین آسیان سے متعلق برّی اور بحری تنازعے میں کسی طرح کی مداخلت نہیں کرے گی-
موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے نائب صدر حامد انصاری نے جمعے کو نامہ نگاروں کے اجتماع میں کہا کہ جنوب مشرقی ایشیا کے ملکوں کی اقتصادی تعاون کی تنظیم آسیان کے مسائل کے بارے میں ہندوستان کا موقف مکمل واضح ہے اور ان کا ملک، اس علاقے کے تنازعے میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کرے گا-حامد انصاری نے کہا کہ ہندوستان کی حکومت، مقابل فریق کے مطالبات کی بنیاد پر ہمہ جانبہ اور دوستانہ تعلقات میں توسیع کی خواہاں ہے- ہندوستان کے نائب صدر نے امن کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار امن کے قیام کے بغیر تجارت اور سرمایہ کاری ممکن نہیں ہے- حامد انصاری نے مسائل کے حل کے لئے آسیان میں مفید میکانیزم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اختلافات نیز بری و بحری تنازعے کے حل کے لئے اس میکانزم سے استفادہ کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی-
ٹیگس