Oct ۱۴, ۲۰۱۵ ۱۵:۴۸ Asia/Tehran
  • مسلم شہری کے قتل پر ہندوستان کے وزیر اعظم کا تاخیر سے ردعمل
    مسلم شہری کے قتل پر ہندوستان کے وزیر اعظم کا تاخیر سے ردعمل

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے زبردست تنقیدوں کے بعد آخر کار سکوت توڑتے ہوئے انتہا پسند ہندوؤں کے ہاتھوں ایک مسلمان کے قتل کو افسوسناک قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے محمد اخلاق نامی مسلمان شہری کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حمکراں جماعت بھارتیہ جنتہ پارٹی تشدد کی حامی نہیں ہے۔


انتہا پسند ہندوؤں کے ایک گروپ نے گزشتہ دنوں ریاست اتر پردیش کے علاقے دادری میں محمد اخلاق نامی مسلمان کو گائے کا گوشت رکھنے اور استعمال کرنے کی افواہ پھیل جانے کے بعد تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا تھا۔


اپوزیش جماعتوں نے دادری میں مسلمان کی ہلاکت کے واقعے اور ملک میں جاری مذہبی عدم رواداری کی فضا کے حوالے سے وزیر اعظم کی خاموشی پر کڑی نکتہ چینی کی تھی۔


ہندوستان کے وزیراعظم نے حزب اختلاف کی جماعتوں پر الزام لگایا کہ وہ دادری کے واقعے کو ہوا دیکر سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ٹیگس