Mar ۱۹, ۲۰۲۶ ۲۳:۰۴ Asia/Tehran
  • سردار ایاز صادق: ڈاکٹر علی لاریجانی ایک بڑے محقق، قانون کی بالادستی پر یقین رکھنے والے مدبر اور پاکستان کے قریبی دوست تھے

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان:ا اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر علی لاریجانی ایک بڑے محقق، قانون کی بالادستی پر یقین رکھنے والے مدبر اور پاکستان کے قریبی دوست تھے۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر کے آغاز میں لاریجانی کے دورہ اسلام آباد کے دوران ان سے ملاقات ہوئی تھی اور ہمیشہ انہیں ایک سنجیدہ اور باوقار شخصیت پایا۔
ایاز صادق نے بتایا کہ وہ 2013 سے لاریجانی کو جانتے تھے اور مختلف بین الاقوامی فورمز پر دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے خاص طور پر 2017 میں اسلام آباد میں ہونے والی کانفرنس میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مشترکہ اعلامیے میں لاریجانی کے کردار کو سراہا۔
رپورٹس کے مطابق اس سے قبل پاکستان کے صدر اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں نے بھی لاریجانی کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایران سے یکجہتی اور حملے کی مذمت کی تھی۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس