انصار اللہ: عرب ملک امریکی اڈوں کو ختم کریں
Mar ۱۹, ۲۰۲۶ ۲۳:۲۹ Asia/Tehran
یمن کی انصاراللہ تحریک کے ایک رہنما نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے ممالک میں موجود امریکی فوجی اڈے بند کریں تاکہ خطے میں جنگ کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: میڈیا رپورٹس کے مطابق انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد الفرح نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو امریکی اور اسرائیلی اثر سے نکل آنا چاہیے کیونکہ اس سے ان دونوں ممالک کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ عرب اور اسلامی اتحاد کی طرف واپسی ہی ان کی نجات کا راستہ ہے، جبکہ امریکی اور اسرائیلی قوتیں انہیں تحفظ فراہم نہیں کر سکتیں۔
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel