ایرانی فوج کے ترجمان : اگر ایران کی توانائی کی تنصیبات پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو جواب پہلے سے کہیں زیادہ سخت ہوگا
ایران کے مرکزی فوجی ہیڈکوارٹر خاتم الانبیاء ص کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران جنگ کو تیل کی تنصیبات تک پھیلانا نہیں چاہتا تھا اور نہ ہی دوست و ہمسایہ ممالک کی معیشت کو نقصان پہنچانا اس کا مقصد تھا، تاہم دشمن کے حملوں کے بعد صورتحال بدل گئی ہے۔
سحرنیوز/ایران: ترجمان نے بتایا کہ "وعدہ صادق 4" آپریشن کے 63 ویں مرحلے میں خطے میں امریکہ سے منسلک تیل تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ دشمن نے پہلے ایران کی توانائی کی تنصیبات پر حملہ کیا جس کے بعد ایران کو جوابی کارروائی کرنا پڑی۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی افواج نے فوری ردعمل دیتے ہوئے ایسے اہداف کو نشانہ بنایا جہاں امریکی مفادات موجود تھے، اور یہ کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک ہونے والے نقصان کا جواب نہ دیا جائے۔
ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر ایران کی توانائی کی تنصیبات پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو جواب پہلے سے کہیں زیادہ سخت ہوگا اور دشمن و اس کے اتحادیوں کی تنصیبات کو نشانہ بنایا جاتا رہے گا۔
مزید بتایا گیا کہ ایران کی بحری اور فضائی افواج نے مختلف امریکی فوجی اڈوں کو میزائل اور ڈرون حملوں میں نشانہ بنایا، جبکہ فضائی دفاعی نظام نے تہران کی فضا میں دشمن کے دو ڈرون بھی مار گرائے۔ ان کے مطابق ایرانی افواج کی دفاعی اور جوابی کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel