ہندوستان اور چین کے درمیان تعاون کے فروغ پر تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i200809-ہندوستان_اور_چین_کے_درمیان_تعاون_کے_فروغ_پر_تاکید
ہندوستان اور چین نے دوطرفہ تعاون میں تقویت کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۰, ۲۰۱۵ ۱۵:۵۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور چین کے درمیان تعاون کے فروغ پر تاکید
    ہندوستان اور چین کے درمیان تعاون کے فروغ پر تاکید

ہندوستان اور چین نے دوطرفہ تعاون میں تقویت کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔



چین کے سیاسی اور قانونی کمیشن کے سربراہ مینگ جیان ژو نے جمعہ کے روز بیجنگ میں ہندوستان کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے ساتھ ملاقات میں ہندوستان اور چین کے درمیان دہشت گردی کے مقابلے کے سلسلے میں تعاون میں تقویت کی ضرورت پر تاکید کی۔

انہوں نے کہا کہ نئی دہلی اور بیجنگ کو دونوں ممالک میں مسافروں کی آمد و رفت کو آسان بنانے کے اقدامات کرنے چاہئیں۔

اس ملاقات میں ہندوستان کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بھی کہا کہ ان کا ملک، دونوں ملکوں کے درمیان تعاون میں تقویت کا خیر مقدم کرتا ہے۔

راج ناتھ سنگھ نے، جو جمعرات کے روز بیجنگ پہنچے تھے، چین کے وزیر اعظم سے بھی ملاقات کی۔