ہندوستان اور ایران کی پٹروکیمیکل صنعت کے درمیان تعاون کی زمین ہموار
-
ایران میں ہندوستانی سفیر سوروپ کمار
ایران میں ہندوستان کے سفیرنے کہا ہے کہ ایران کی پٹروکیمکل صنعت کے ساتھ ہندوستان کے تعاون کی زمین ہموار ہوئی ہے-
ایران میں ہندوستانی سفیر سوروپ کمار نے کہا کہ ہندوستان کی وزارت خارجہ اور اقتصادی حکام نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات خاص طور پر پٹروکیمیکل کے شعبے میں فروغ کے لئے زمین ہموار کی ہے۔ سوروپ کمار نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ہندوستان، ایران کے خلاف عائد پابندیوں کے خاتمے کے بعد اقتصادی شعبے میں اپنے تعلقات کو فروغ دے گا کہا کہ ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات میں توسیع کے لئے کوئی محدودیت نہیں پائی جاتی-
سوروپ کمار نے مزید کہا کہ جنوبی پارس کا علاقہ، ایران کی پٹروکیمیکل صنعت کا ایک اہم مرکز بن گیا ہے اور چابہار بھی مستقبل میں ایران کی پٹروکیمیکل صنعت کے اہم مرکز میں تبدیل ہوسکتا ہے- انہوں نے کہا کہ ایران کی پٹروکیمکل صنعت کے ترقیاتی منصوبوں میں شرکت کے لئے ہندوستان کے پٹروکیمیکل شعبے کے سرمایہ کار تیار ہیں اور ایران کے خلاف عائد پابندیوں کے خاتمے کے بعد دونوں ملک اپنے تعاون کو مزید فروغ دے سکتے ہیں-