پاکستان کے ہاتھوں امریکی جنگی طیاروں کی فروخت پر ہندوستان کی تنقید
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i215995-پاکستان_کے_ہاتھوں_امریکی_جنگی_طیاروں_کی_فروخت_پر_ہندوستان_کی_تنقید
ہندوستان کے وزیر دفاع نے امریکہ کی جانب سے پاکستان کو جنگی طیارے فروخت کئے جانے کی مذمت کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۱۳, ۲۰۱۶ ۰۴:۴۳ Asia/Tehran
  • پاکستان کے ہاتھوں امریکی جنگی طیاروں کی فروخت پر ہندوستان کی تنقید

ہندوستان کے وزیر دفاع نے امریکہ کی جانب سے پاکستان کو جنگی طیارے فروخت کئے جانے کی مذمت کی ہے۔

ہندوستان کے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے ایک بیان میں پاکستان کو ایف سولہ جنگی طیاروں کی فروخت سے متعلق واشنگٹن کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے اس اقدام سے دہشت گردی کے خلاف مہم میں پاکستان کو کوئی مدد نہیں ملے گی۔

انھوں نے کہا کہ ہندوستان کو امریکہ کے اس فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے اور اسی لئے نئی دہلی میں امریکی سفیر کو وزارت خارجہ طلب بھی کیا گیا۔

ہندوستان کے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا کہ پاکستان کو ایف سولہ جنگی طیارے فروخت کئے جانے سے متعلق واشنگٹن کے فیصلے کی وجہ، دہشت گردی کے خلاف مہم میں پاکستانی فوج کو مستحکم کرنا بتائی گئی ہے جبکہ جنگی طیاروں کے فروخت کی یہ وجہ بتانا بالکل نادرست ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے وزیر دفاع نے ایف سولہ جنگی طیاروں کی فروخت سے متعلق امریکہ کے فیصلے پر ہندوستان کی ناراضگی کو بلاوجہ قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ہندوستان، امریکہ کے فیصلے پر بلاسبب اپنی مخالفت کا اظہار کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ دہشت گردی کے خلاف مہم میں مدد کی بنیاد پر پاکستان کو ایف سولہ جنگی طیارے فروخت کرنے کے بارے میں حکومت امریکہ کا اصرار، ایسی حالت میں جاری ہے کہ واشنگٹن نے بارہا اسلام آباد پر دہشت گرد گروہوں منجملہ لشکر طیبہ اور حقانی گروہ کے خلاف سنجیدگی کے ساتھ کارروائی نہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔