ہندوستان کی جانب سے لاہور بم دھماکے کی مذمت
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i218353-ہندوستان_کی_جانب_سے_لاہور_بم_دھماکے_کی_مذمت
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کے شہر لاہور میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۸, ۲۰۱۶ ۰۳:۱۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی جانب سے لاہور بم دھماکے کی مذمت

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کے شہر لاہور میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کرتے ہوئے صوبے پنجاب کے صدر مقام لاہور میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے کی شدید مذمت کی اور اس بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سمیت پاکستان کی پوری سوگوار قوم سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

ہندوستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ عورتوں اور بچوں کو خونریز حملے کا نشانہ بنائے جانے سے دہشت گردوں کی کمزوری کا پتہ چلتا ہے۔