ہندوستان: سینتالیس پولیس اہلکاروں کو عمرقید کی سزا
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i219811-ہندوستان_سینتالیس_پولیس_اہلکاروں_کو_عمرقید_کی_سزا
ہندوستان کی خصوصی عدالت نے سینتالیس پولیس اہلکاروں کو بے گناہ سکھوں کو قتل کرنے کے جرم میں عمرقید کی سزا سنائی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۶, ۲۰۱۶ ۰۴:۳۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان: سینتالیس پولیس اہلکاروں کو عمرقید کی سزا
    ہندوستان: سینتالیس پولیس اہلکاروں کو عمرقید کی سزا

ہندوستان کی خصوصی عدالت نے سینتالیس پولیس اہلکاروں کو بے گناہ سکھوں کو قتل کرنے کے جرم میں عمرقید کی سزا سنائی ہے۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی خصوصی عدالت نے انیس سو اکانوے میں جعلی مقابلے میں دس بے گناہ سکھ زائرین کو قتل کرنے کا الزام ثابت ہونے پر سینتالیس پولیس اہلکاروں کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق طابق بارہ جولائی انیس سو اکانوے کو ہندوستانی ریاست اترپردیش کے علاقے پیلی بھیت میں مقامی پولیس نے دس سکھ زائرین کو شدت پسند قرار دیتے ہوئے انہیں ایک مسلح تصادم کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم مقتولین کے لواحقین کے احتجاج پر سپریم کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی کو تفتیش کا حکم دیا تھا۔

سی بی آئی نے اپنی تفتیشی رپورٹ میں مارے گئے تمام سکھوں کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے ستاون اہلکاروں کو ملزم ٹھہرا کر ان کے خلاف کارروائی کی سفارش کی تھی تاہم ان میں سے دس کی موت ہو گئی، عدالت نے پچیس سال بعد سینتالیس پولیس اہلکاروں کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنائی ہے۔