ہندوستان: جیش محمد کے سربراہ کی گرفتاری کا وارنٹ جاری
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i220237-ہندوستان_جیش_محمد_کے_سربراہ_کی_گرفتاری_کا_وارنٹ_جاری
پٹھان کوٹ ایئر بیس پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے معاملے میں ہندوستان کی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۵:۳۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان: جیش محمد کے سربراہ کی گرفتاری کا وارنٹ جاری

پٹھان کوٹ ایئر بیس پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے معاملے میں ہندوستان کی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کر دیا۔

ہندوستان کی قومی تفتیشی ایجنسی این آئی اے کے ذرائع نے جمعے کو اس بات کا اعلان کیا۔

ہندوستان کی ریاست پنجاب کے علاقے موہالی میں این آئی اے کی خصوصی عدالت نے مسعود اظہر کے بھائی عبدالرؤف اور جیش محمد کے دو کارندوں کاشف اور شاہد لطیف کے خلاف بھی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے۔

این آئی اے کی خصوصی عدالت نے ان چاروں افراد کے بارے میں کہا ہے کہ گذشتہ دو جنوری کو پٹھان کوٹ ایئر بیس پر دہشت گردانہ حملے کی کارروائی انہی لوگوں کی سرپرستی میں ہوئی تھی۔

این آئی اے کی خصوصی عدالت کا یہ فیصلہ ایک ایسے وقت آیا ہے جب پاکستانی تحقیقاتی ٹیم پٹھان کوٹ کا دورہ کرنے کے بعد پاکستان لوٹ چکی ہے۔