دہلی کے وزیراعلی پر جوتا چلایا گیا
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i220411-دہلی_کے_وزیراعلی_پر_جوتا_چلایا_گیا
دہلی کے وزیراعلی اروند کیجری وال پر پریس کانفرنس کے دوران جوتا پھینکا گیا جو اسٹیج سے پہلے ہی گرگیا
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۹, ۲۰۱۶ ۱۵:۵۵ Asia/Tehran
  • دہلی کے وزیراعلی پر جوتا چلایا گیا

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجری وال پر پریس کانفرنس کے دوران جوتا پھینکا گیا جو اسٹیج سے پہلے ہی گرگیا

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجری وال ، نائب وزیراعلی منیش سسودیا اور نقل و حمل کے وزیرگوپال رائے پندرہ اپریل سےمرکزی دارالحکومت میں طاق وجفت منصوبہ دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں دہلی سکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کررہے تھے کہ اسی وقت ‏عام آدمی سینا نامی تنظیم کے ایک نوجوان نے ان پر جوتا پھینکا -

جوتا پھینکنے سے پہلے نوجوان نے کافی شور بھی مچایا-

اروندکیجری وال پرجوتے کے علاوہ سی ڈی اور انڈے بھی اچھالے گئے -

عام آدمی پارٹی نے اس واقعے کے بعد وزیراعلی کیجری وال کی سیکورٹی کو لے کر تشویش ظاہر کی ہے -

کیجری وال پر اس قسم کے حملے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے پہلے بھی ان پر سیاہی ، انڈے اور پتھر پھینکے گئے یہاں تک کہ انہیں طمانچہ بھی مارا گیا -

کچھ عرصے قبل ہی ریاست پنجاب کے دورے میں لدھیانہ شہر میں ان کی گاڑی پر بھی حملہ کیا گیا تھا جس میں ان کی گاڑی کے شیشےٹوٹ گئے تھے -