تنزیل احمد کے قتل کے سلسلے میں دو ملزمان گرفتار
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i220900-تنزیل_احمد_کے_قتل_کے_سلسلے_میں_دو_ملزمان_گرفتار
ریاست اترپردیش کی پولیس نے این آئی اے افسر اورپٹھان کوٹ دہشت گردانہ حملے کی تحقیقاتی ٹیم کے رکن تنزیل احمد کےقتل کے سلسلےمیں دو ملزمان کوگرفتاکرلیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۲, ۲۰۱۶ ۱۵:۲۱ Asia/Tehran
  • تنزیل احمد کے قتل کے سلسلے میں دو ملزمان گرفتار

ریاست اترپردیش کی پولیس نے این آئی اے افسر اورپٹھان کوٹ دہشت گردانہ حملے کی تحقیقاتی ٹیم کے رکن تنزیل احمد کےقتل کے سلسلےمیں دو ملزمان کوگرفتاکرلیا ہے

اترپردیش کے بریلی علاقے کی پولیس کے سربراہ آئی جی وجے کمار میڑا نے منگل کو کہا کہ این آئی اے افسرتنزیل احمد کے قتل کیس کی گتھی سلجھالی گئی ہے- انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی دعوی کیا کہ خاندانی تنازعےکی وجہ سے تنزیل احمد کا قتل ہوا ہے -

آئی جی بریلی نےبتایا کہ جن دولوگوں کو گرفتارکیاگیا ہے ان میں سے ایک تنزیل احمد کا رشتہ دارہے- انہوں نے صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منیرنامی شخص مبینہ طور پر اس قتل کا ماسٹر مائنڈ ہے جو ابھی تک فرار ہے لیکن اس کو بھی جلد ہی گرفتار کر لیا جائےگا -

تفصیلات بتاتے ہوئے آئی جی بریلی نے کہا کہ دو اور تین اپریل کی درمیانی رات جب این آئی اے افسر تنزیل احمد اپنی بیوی اور دوبچوں کے ہمراہ ضلع بجنور کے ایک گاؤں میں اپنی بھانجی کی شادی میں شرکت کے بعد پڑوس میں ہی واقع اپنے آبائی گاؤں ساہس پور لوٹ رہے تھے اسی وقت موٹرسائیکل پر سوار دوحملہ آوروں نے ان کی کار کےسامنے آکر ان پر گولیوں کی بوچھارکردی - اس حملے میں تنزیل احمد موقع پر ہی دم توڑ گئے اور ان کی اہلیہ شدیدطور پر زخمی ہوگئیں - البتہ پچھلی سیٹ پر بیٹھے ان کے دونوں بچے بال بال بچ گئے - پولیس کا کہنا ہے کہ گولیاں منیر نامی شخص نے چلائیں تھیں -