ہندوستان میں ریاستی اسمبلی کے انتخابات
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i222367-ہندوستان_میں_ریاستی_اسمبلی_کے_انتخابات
ہندوستان کی مشرقی ریاست مغربی بنگال میں آج اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے کی پولنگ ہو رہی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۱, ۲۰۱۶ ۱۳:۴۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں ریاستی اسمبلی کے انتخابات

ہندوستان کی مشرقی ریاست مغربی بنگال میں آج اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے کی پولنگ ہو رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق مغربی بنگال میں آج ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے تیسرے مرحلے کی پولنگ ہو رہی ہے اور شروع کے دو گھنٹے میں اٹھارہ فی صد سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے۔

تیسرے مرحلے کی پولنگ میں چار اضلاع کی باسٹھ نشستوں کے لئے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ ان اضلاع میں صبح سات بجے سے ووٹنگ جاری ہے اور سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صبح نو بجے تک اٹھارہ اعشاریہ دو نو فی صد ووٹنگ ہوئی۔

قابل ذکر ہے کہ مغربی بنگال میں ریاستی اسمبلی کے انتخابات چھے مرحلوں میں ہو رہے ہیں۔ اس سے پہلے انتخابات کے دو مرحلے مکمل ہو چکے ہیں اور باقی بچے تین مرحلوں میں پچیس اور تیس اپریل اور پانچ مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ تیسرے مرحلے میں چار سو اٹھارہ امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔