ہندوستان: اتراکھنڈ میں صدر راج کے خاتمے پر سپریم کورٹ کی پابندی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i222502-ہندوستان_اتراکھنڈ_میں_صدر_راج_کے_خاتمے_پر_سپریم_کورٹ_کی_پابندی
ہندوستان کی شمالی ریاست اتراکھنڈ میں صدر راج کے خاتمے کے نینی تال ہائی کورٹ کے فیصلے پر سپریم کورٹ نے ستائیس اپریل تک روک لگا دی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۲, ۲۰۱۶ ۱۳:۴۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان: اتراکھنڈ میں صدر راج کے خاتمے پر سپریم کورٹ کی پابندی

ہندوستان کی شمالی ریاست اتراکھنڈ میں صدر راج کے خاتمے کے نینی تال ہائی کورٹ کے فیصلے پر سپریم کورٹ نے ستائیس اپریل تک روک لگا دی ہے۔

نینی تال ہائی کورٹ نے جمعرات کو اپنے ایک فیصلے میں ریاست اتراکھنڈ میں صدر راج ہٹانے کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیر اعلی ہریش راوت سے کہا تھا کہ وہ انتیس اپریل تک ایوان میں اکثریت ثابت کریں اور مرکزی حکومت سے بھی کہا تھا کہ وہ ریاست میں اٹھارہ اپریل سے پہلے والی پوزیشن بحال کرے- لیکن جمعے کو اس فیصلے پر سپریم کورٹ کی جانب سے پابندی لگا دیئے جانے کے بعد ریاست اتراکھنڈ میں دوبارہ صدر راج نافذ کر دیا گیا-

جمعے کو مرکزی حکومت نے نینی تال ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے اس فیصلے پر اسٹے مانگا تھا- سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں مرکزی حکومت سے کہا ہے کہ وہ نینی تال ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی جلد سے جلد سپریم کورٹ میں جمع کرائے۔