ہندوستان: کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کی جانب سے الزام کی تردید
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i223441-ہندوستان_کانگریس_کی_صدر_سونیا_گاندھی_کی_جانب_سے_الزام_کی_تردید
ہندوستان میں کانگرس پارٹی کی صدر نے وی آئی پی ہیلی کاپٹر سودے کے تعلق سے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو سختی کے ساتھ مسترد کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۴:۴۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان: کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کی جانب سے الزام کی تردید

ہندوستان میں کانگرس پارٹی کی صدر نے وی آئی پی ہیلی کاپٹر سودے کے تعلق سے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو سختی کے ساتھ مسترد کر دیا۔

کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے وی آئی پی ہیلی کاپٹر سودے میں اپنے خلاف الزامات کو بے بنیاد بتاتے ہوئے مودی حکومت کو چیلنج کیا کہ وہ جلد سے جلد اس معاملے کی تحقیقات مکمل کر کے دکھائے-

اس معاملے میں اپنا نام آنے اور معاملے کی گونج راجیہ سبھا میں بھی سنائی دیئےجانے کے بعد اپنے پہلے ردعمل میں سونیا گاندھی نے کہا کہ کوئی بھی ان کا نام لے وہ اس سے نہیں ڈرتیں- انہوں نے کہا تمام الزامات سراسر بے بنیاد ہیں اور ان میں کوئی سچائی نہیں پائی جاتی۔