مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i223879-مغربی_بنگال_کے_اسمبلی_انتخابات
ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے پانچویں مرحلے میں بھی زبردست پولنگ ہوئی ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۳۰, ۲۰۱۶ ۱۴:۲۶ Asia/Tehran
  • مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات

ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے پانچویں مرحلے میں بھی زبردست پولنگ ہوئی ہے-

مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات کے پانچویں مرحلے کے لئے ہفتے کو ووٹ ڈالے گئے جس میں بڑی تعداد میں رائےدہندگان نے حصہ لیا - پچھلے چار مرحلوں کی طرح پانچویں مرحلے میں بھی رائے دہندگان نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا اور ووٹنگ کی شرح اسّی فیصد کے آس پاس رہی - ہفتے کو بھی پولنگ کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے-

چوبیس پرگنہ ، جنوبی کولکتہ اور ہوگلی کی ترپن سیٹوں کے لئے ووٹنگ ہوئی- ہفتے کو ریاست کےجن اہم رہنماؤں کی قسمت کا فیصلہ بیلٹ بکسوں میں بند ہوگیا ہے ان میں مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابنرجی ، سبرت مکھرجی ، فرہاد حکیم ، منیشں گپتا اور جاوید خان بھی شامل ہیں-

ہفتے کو ترپن نشستوں کے لئے ہونے والے انتخابات میں تین سو انچاس امیدوار میدان میں تھے جن میں تینتالیس خواتین بھی شامل ہیں- کولکتہ کے بھوانی پوراسمبلی حلقے کا الیکشن سب کی توجہ کا مرکزہے جہاں وزیراعلی ممتا بنرجی ، کانگریس کی جانب سے سابق مرکزی وزیردیپا منشی اور ہندوستان کی تحریک آزادی کے رہنما سبھاش چندر بوس کے پوتے چندرکمار ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں - چندرکمار بوس کو بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنا امیدواربنایاہے-