ہندوستان: اتراکھنڈ کے جنگلوں میں آگ بھڑک اٹھی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i224293-ہندوستان_اتراکھنڈ_کے_جنگلوں_میں_آگ_بھڑک_اٹھی
ہندوستان کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اتراکھنڈ میں صنوبر کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھنے سے سینکڑوں ہیکٹر جنگل تباہ اور سات افراد ہلاک ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۳, ۲۰۱۶ ۰۸:۵۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان: اتراکھنڈ کے جنگلوں میں آگ بھڑک اٹھی

ہندوستان کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اتراکھنڈ میں صنوبر کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھنے سے سینکڑوں ہیکٹر جنگل تباہ اور سات افراد ہلاک ہو گئے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق چند روز قبل لگنے والی آگ نے اس وقت تقریبا دو ہزار ہیکٹر جنگل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور اس سے اس علاقے میں موجود شیروں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

ہندوستانی فضائیہ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے آگ بجھانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ہندوستان کی سیکورٹی فورسز کے ترجمان راما سوامی نے کہا ہے کہ دس ہزار فوجیوں کو آگ پر قابو پانے کے لیے علاقے میں بھیجا گیا ہے۔

ہندوستان کے وزیر داخلہ نے بھی آگ پر قابو پانے کے لیے حکومت اور مقامی انتظامیہ کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت آگ کنٹرول میں ہے۔

اتراکھنڈ ہندوستان کے شمال میں چین اور نیپال کی سرحد پر واقع ہے اور یہاں پر صنوبر اور شاہ بلوط کے وسیع جنگلات ہیں۔