اسلوب احمد انصاری کا انتقال ہوگیا
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i224590-اسلوب_احمد_انصاری_کا_انتقال_ہوگیا
ہندوستان کے معروف دانشور اورنقاد پروفیسراسلوب احمدانصاری کا بدھ کوانتقال ہوگیا
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۵:۵۱ Asia/Tehran
  • اسلوب احمد انصاری کا انتقال ہوگیا

ہندوستان کے معروف دانشور اورنقاد پروفیسراسلوب احمدانصاری کا بدھ کوانتقال ہوگیا

معروف دانشور اسلوب احمد انصاری علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کےشعبہ انگریزی کے پروفیسرتھے- انتقال کے وقت ان کی عمر اکیانوے سال تھی -

پروفسیراسلوب احمدانصاری کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا اس موقع پر اے ایم یو کے وائس چانسلر لیفٹیننٹ ریٹائرڈ جنرل ضمیرالدین شاہ ، پرووائس چانسلر ایس احمد شاہ اور سیکڑوں سبکدوش اساتذہ اور سینئراساتذہ اور ان کے رشتہ دار اور غم گسار موجود تھے - پروفیسر اسلوب احمد انصاری انیس سو پچیس میں دہلی میں پیدا ہوئے تھے -