ہندوستان: بس کے ایک حادثے میں پچاس سے زائد افراد ہلاک و زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i224776-ہندوستان_بس_کے_ایک_حادثے_میں_پچاس_سے_زائد_افراد_ہلاک_و_زخمی
ہندوستان میں بس کے ایک حادثے کے نتیجے میں سولہ افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۶, ۲۰۱۶ ۰۴:۱۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان: بس کے ایک حادثے میں پچاس سے زائد افراد ہلاک و زخمی

ہندوستان میں بس کے ایک حادثے کے نتیجے میں سولہ افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہو گئے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق بس کے اس حادثے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

یہ بس ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست جھارکھنڈ سے چھتیس گڑھ کے صدر مقام رائے پور کی طرف جا رہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق بس ایک خطرناک موڑ پر موٹر سائیکل کو بچاتے بچاتے بے قابو ہو کر ایک پُل سے نیچے جا گری۔

پولیس افسر آر ایس نائیک کا کہنا ہے کہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ چودہ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ دو اسپتال پہنچ کر چل بسے۔