اتراکھنڈ اسمبلی میں فلورٹیسٹ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i225490-اتراکھنڈ_اسمبلی_میں_فلورٹیسٹ
ہندوستان کی سپریم کورٹ کے حکم پر منگل کو اتراکھنڈ کی اسمبلی میں فلورٹیسٹ انجام پایا جس کے نتیجے کا اعلان بھی سپریم کورٹ ہی کرے گا
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۰, ۲۰۱۶ ۱۳:۰۷ Asia/Tehran
  • اتراکھنڈ اسمبلی میں فلورٹیسٹ

ہندوستان کی سپریم کورٹ کے حکم پر منگل کو اتراکھنڈ کی اسمبلی میں فلورٹیسٹ انجام پایا جس کے نتیجے کا اعلان بھی سپریم کورٹ ہی کرے گا

منگل کو ریاست اتراکھنڈ کی اسمبلی میں ہونےوالے فلورٹیسٹ کے بعد کانگریس اور بھارتیہ جنتاپارٹی دونوں ہی جماعتوں کے اراکین نے اس بات کا اشارہ دے دیا ہے کہ سابق وزیراعلی ہریش راوت نے ممکنہ طور پر بازی مار لی ہے -

ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلی ہریش راوت کو ایوان میں تینتیس ارکان کا اعتماد ملا ہے جبکہ اٹھائیس نے ان کے خلاف ووٹ دیا ہے - فلورٹیسٹ کے دوران جو ایک گھنٹے تک چلا اراکین نے اپنے ووٹ دئے اور پھر انہیں ایک لفافےمیں بند کرکے سپریم کورٹ بھیج دیا گیا جہاں بدھ کو فلورٹیسٹ کے نتیجے کا اعلان کیا جائے گا -

اس دوران بھارتیہ جنتاپارٹی اور کانگریس دونوں کے ممبران نے کہا کہ دونوں جانب سے ایک ایک ووٹ کراس ووٹ کے طور پر کاسٹ کیا گیا ہے - اس موقع پر سابق وزیراعلی ہریش راوت خوش دکھائی دے رہے تھے - ان کا کہنا تھا کہ وہ فلورٹیسٹ کا حکم دینے پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں -

واضح رہے کہ مارچ میں ریاست میں حکمراں جماعت کانگریس کے نو ارکان اسمبلی نے وزیراعلی ہریش راوت کے خلاف بغاوت کردی تھی جس کی وجہ سے ان کی حکومت اقلیت میں آگئی تھی اور اس کے بعد وہاں صدر راج نافذ کردیا گیا تھا کانگریس نے اسے ریاست کی منتخب حکومت کے خلاف مرکز میں برسراقتدار بی جے پی کی سازش بتایا تھا - بعد ازاں کانگریس کی اپیل پر عدالت نے فلورٹیسٹ کا حکم دیا جو منگل کو انجام پایا -

--مبصرین کا کہنا ہے کہ منگل کو ہونے والے فلورٹیسٹ پر جہاں کانگریس کافی خوش نظرآ رہی ہے وہیں بی جے پی کو مایوسی ہوئی ہے -