ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر کی برطرفی کا مطالبہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i226738-ریزرو_بینک_آف_انڈیا_کے_گورنر_کی_برطرفی_کا_مطالبہ
اپنے بیانات سے ہمیشہ سرخیوں میں رہنے والے ہندوستان کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر کو برطرف کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۶:۱۵ Asia/Tehran
  • ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر کی برطرفی کا مطالبہ

اپنے بیانات سے ہمیشہ سرخیوں میں رہنے والے ہندوستان کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر کو برطرف کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔

بی جے پی کے رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن سبرامنیم سوامی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھ کر ان سے کہا ہے کہ وہ ریزرو بینک آف انڈیا کےگورنر رگھو رام راجن کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیں-

سبرامینیم سوامی ایک عرصے سے آر بی آئی کےگورنر کے خلاف محاذ کھولے ہوئے ہیں اور انہوں نے دو ہزار چودہ کےعام انتخابات سے قبل بھی کہا تھاکہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت آ جاتی ہے تو آر بی آئی کے گورنر رگھو رام راجن کو باہر کا راستہ دکھا دیا جائےگا-

بی جے پی کے لیڈر نے وزیراعظم کے نام اپنے خط میں لکھا ہے کہ رگھورام راجن جان بوجھ کر ہندوستان کی معیشت کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ ہندوستان کی معیشت بہتر ہو - ان کا کہنا تھا کہ آر بی آئی کے گورنر ذہنی طور پر ہندوستانی نہیں ہیں-

واضح رہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر رگھو رام راجن نے اپنی تعلیم امریکا میں مکمل کی ہے اور وہ کئی برس تک امریکا میں ہی مالیاتی اداروں میں کام کرتے رہے ہیں- بی جے پی کے رہنما کی جانب سے آر بی آئی کے گورنر کے خلاف لکھے گئے خط کا کتنا اثر ہو گا ابھی اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔