ہندوستان: خوفناک سڑک حادثہ، دسیوں ہلاک اور زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i229882-ہندوستان_خوفناک_سڑک_حادثہ_دسیوں_ہلاک_اور_زخمی
ہندوستان میں ممبی اور پونے ایکسپریس وے پر ہونے والے خوفناک حادثے میں سترہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۵, ۲۰۱۶ ۱۲:۴۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان: خوفناک سڑک حادثہ، دسیوں ہلاک اور زخمی

ہندوستان میں ممبی اور پونے ایکسپریس وے پر ہونے والے خوفناک حادثے میں سترہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ممبئی سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ حادثہ اتوار کی صبح ممبئی- پونے ایکسپریس وے پر پان ویل کے قریب پیش آیا جب ایک لگژری بس نے سڑک کے کنارے کھڑی دو کاروں کو ٹکر مار دی-

اس حادثے میں سترہ افراد ہلاک اور تینتیس دیگر زخمی ہو گئے جن میں متعدد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے- مرنےوالوں میں ایک چھے مہینے کا بچہ بھی شامل ہے-

بتایا جاتا ہے کہ ایک کار کا ٹائر پنکچر ہو گیا تھا جس کے سبب وہ اور اس کی مدد کے لئے رکنے والی دوسری کار سڑک کے کنارے کھڑی تھیں- بس کی ٹکر اتنی شدید تھی کہ خود بس بھی الٹ گئی-

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تینوں ہی گاڑیاں بیس فٹ گہری کھائی میں جا گریں- زخمیوں کو نوی ممبئی کے اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے-