ہندوستان امریکا مشترکہ بیان پر سی پی آئی کی تنقید
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نے وزیراعظم نریندرمودی کے دورہ امریکا میں جاری کئے گئے مشترکہ بیان پر سخت تنقید کی ہے-
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا سی پی آئی نے ہندوستانی وزیراعظم کے دورہ امریکا میں اسٹریٹیجک شراکت کے بارے میں مشترکہ بیان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ہندوستان کی آزاد خارجہ پالیسی سخت خطرے میں پڑ گئی ہے-
سی پی آئی کے جنرل سیکریٹری سدھاکر ریڈی نے ہفتے کو نئی دہلی میں جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہندوستان کی خارجہ پالیسی گروپ ازم پر مبنی تھی لیکن اس مشترکہ بیان کے بعد ہندوستان کی خارجہ پالیسی ایک خاص سمت میں جھک گئی ہے-
سی پی آئی کے جنرل سیکریٹری کا کہنا تھا کہ ہندوستان کو ایشیا میں کسی بھی ملک پر امریکی حملے کا ساتھ دینا ہوگا اور امریکا کی اسٹریٹیجک مدد بھی کرنی پڑے گی - سی پی آئی کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ کانگریس نے امریکا نواز جو پالیسی شروع کی تھی اس کا انجام یہی ہونا تھا -