ہندوستان امریکا سے جدیدترین ڈرون خرید رہا ہے
ہندوستان اپنی سمندری حدود کی نگرانی سخت کرنے کے لئے امریکا سے جدیدترین شکاری ڈرون طیارے خرید رہا ہے-
ہندوستان کے سیکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ یہ ملک سمندری حدود میں دہشت گردوں کے داخلے کو روکنے اور ساحلی علاقوں کی سیکورٹی کو مضبوط بنانے کےلئے امریکا سے دوسو پچاس شکاری ڈرون طیارے خرید رہا ہے -
یہ شکاری ڈرون طیارے پانچ ارب ڈالر مالیت کے ہوں گے - ہندوستان کے سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ان ڈرون طیاروں کے استعمال سے دہشت گرد عناصر کی سمندری راستے سے ملک کے اندر دراندازی کو روکا جاسکے گا-
امریکا کا شکاری ڈرون، کافی بلند ی پر پرواز کرکے دوردراز کے علاقے پر نظر رکھ سکتاہے۔ یہ ڈرون زمین سے پچاس ہزار فٹ کی بلندی پر اور مسلسل چوبیس گھنٹے پرواز کرسکتاہے-
ہندوستان نے اس سے پہلے بھی امریکا سے اس ڈرون طیارے کی خریدای کی خواہش ظاہر کی تھی لیکن اس وقت یہ سودا نہیں ہوسکا تھا-