پاکستان میں مذاکرات کس سے کریں: مودی کا سوال
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i233842-پاکستان_میں_مذاکرات_کس_سے_کریں_مودی_کا_سوال
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان مذاکرات کے التوا کا الزام پاکستان پر عائد کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۸, ۲۰۱۶ ۰۴:۰۰ Asia/Tehran
  • پاکستان میں مذاکرات کس سے کریں: مودی کا سوال

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان مذاکرات کے التوا کا الزام پاکستان پر عائد کیا ہے۔

ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی کا کہنا ہے کہ ان کا ملک، اپنے پڑوسیوں سے اچھے تعلقات چاہتا ہے۔ انھوں نے ساتھ ہی مذاکرات کے التوا کا الزام پاکستان پرعائد کیا اور سوالیہ اندازمیں کہا کہ پاکستان میں بہت ساری قوتیں ہیں مذاکرات کس سے کریں؟۔

ہندوستان کے ایک ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں ہندوستان کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کا ملک، ہمیشہ اپنے پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر ہندوستان کے جوان، جان کی بازی لگا کر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان مذاکرات پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کئی طاقتیں کام کررہی ہیں، حکومت سے مذاکرات کریں یا دوسرے لوگوں سے، ہندوستان کو اس معاملے میں ہمیشہ الرٹ رہنا ہو گا، کوئی غفلت نہیں ہونی چاہئے۔

نریندرمودی نے کہا کہ ان کا پاکستان جانا، وہاں کے وزیراعظم نواز شریف کو نئی دہلی بلانا، دنیا پر ثابت کرتا ہے کہ ہندوستان کیا چاہتا ہے اور دنیا دہشت گردی کے مسئلے پر نئی دہلی کے مؤقف کو تسلیم کر رہی ہے۔